اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سربیا میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام سمیت دنیا کے تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت کی حمایت اور احترام کرتا ہے.
یہ بات بلغراد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجید فہیم پور نے ریڈیو سپتنک کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیاں بعض علاقائی مسائل پر اختلافات کے باوجود یہ عرب مسلم دنیا کے دو انتہائی اہم ممالک ہیں اور شام اور یمن کے بحرانوں کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲